پشاور: بارش کے باعث حادثات میں 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

‎پشاور:۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اورسیلاب کے نتجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ سات افرادذخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر میں 15 مکانات کوجزوی جبکہ 5 مکانات کو مکمل نقصان پہنچا۔

دریائے جندی میں چارسدہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ بندکوئی تحصیل پہاڑپور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلابی ریلے کو آبادی کی طرف جانے سے روکنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے جبکہ ڈی آئی خان میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ‎۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ بندسڑکوں کوبحال کرنےکےلیے اقدامات کررہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کو نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت۔

پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔۔سال 2022کے دوران ایمرجنسی آپریشن سنٹرنے مختلف نوعیت کی دو لاکھ بیس ہزار کالز موصول ۔عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket