پشاور بھر میں سرکاری سسبسڈائز آٹے کی ترسیل شروع

صوبائی حکومت کی طرف سے پشاور بھر میں سرکاری سسبسڈائز آٹے کی ترسیل شروع ۔283 سیل پوائنٹس قائم ۔ وزیر خوراک عاطف خان اور محکمہ خوراک پشاور کے اعلیٰ حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سرکاری سبسڈائز آٹے کے 10032 تھیلے روزانہ کی بنیاد پر تقسیمِ ہونگے۔سرکاری سبسڈائز آٹا -/980 روپے فی 20 کلو گرام تھیلہ تمام سیل پوائنٹس پر دستیاب ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک عاطف خان، سیکرٹری محکمہ خوراک کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد، ڈائریکٹر محکمہ خوراک کاشف اقبال جیلانی کی خصوصی ہدایات پر صوبائی دارالحکومت ضلع پشاور میں ابتدائی طور پر سرکاری سبسڈائز آٹے کے 283 سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جن  میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سبسڈائز آٹے کی عوام کو بلا تعطل ترسیل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا جبکہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ محکمہ خوراک عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائے اور خلاف قانون کام کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ شہریوں کو ریلیف دینے کی خاطر گرانفروشوں‘ ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔ شکایت کی صورت میں محکمہ خوراک پشاور کے فون نمبر پر رابطہ کریں فون نمبر۔ 0919225395 پر ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف شکایت درج کرانے کی ہداہت کی گئی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket