پشاور:خاتون پولیس افیسر شازیہ شاہد کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئ۔
سی سی پی او محمد اعجاز خان اور چیف ٹریفک آفیسر قمرحیات خان نے ترقی پانی والی شازیہ شاہد کو ایس پی کے عہدے پر ترقی کے بیجز لگا دیئے، اس موقع پر ایس ایس پی کوارڈینیشن عائشہ گل بھی موجود تھیں۔
سی سی پی او محمد اعجاز خان نےایس پی شازیہ شاہد کو ترقی پانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے کے بعد آپ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
سی سی پی او محمد اعجاز خان نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانی والی ایس پی شازیہ شاہد ، احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرینگی اور محکمہ کیلئے نیک نامی کا باعث بنیں گی.