خیبرپختونخوا میں داخلہ مہم کے دوران رواں سال ایک لاکھ اُنسٹھ ہزار بچے سرکاری اسکولوں میں داخل کرا دئیے گئے۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم سے پندرہ اپریل تک داخل بچوں میں چالیس ہزار بچے نجی تعلیمی اداروں سےسرکاری اسکولوں میں داخل ہوئے.محکمہ تعلیم کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ داخلے کے لیے آنے والے کسی بھی بچے کو داخلہ دیئے بغیر نہ جانے دیا جائے۔