پشاور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور آمد
صدر مملکت نے پولیس لائنز دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور دھماکے کے زخمیوں کے احوال کے بارے میں طبی عملے اور انتظامیہ سے تفصیلی بات کی۔
صدر مملکت نے دھماکے میں بچ جانے والی واحد خاتون زخمی کی بھی عیادت کی اورصدر خاتون کے خاندان کے افراد کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا۔
صدر مملکت کا زخمیوں کو دی جانے والی طبی امداد پر اظہار اطمینان۔ انہوں نے کہا کہ پولیس لائنز دھماکہ ایک تکلیف دہ اور گھناؤنا واقعہ تھا۔
دہشت گردی کا ملک سے مکمل قلع قمع کریں گے۔ پاکستانی قوم، سیکورٹی فورسز اور افواج نے دہشت گردی کا جیسے مقابلہ کیا دُنیا میں کہیں نہیں کیا گیا۔
صدر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، افواج اور عوام مل کر دوبارہ دہشت گردي کا مقابلہ کریں گے۔
امدادی سرگرمیوں میں خلل نہ ڈلے، اس لیے کُچھ وقت گزر جانے کے بعد زخمیوں کی عیادت آیا۔دکھ کی اِس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، صدر مملکت نے مزید کہا۔
حکومت، انتظامیہ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی جانب سے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جن افراد نے دھماکے میں اپنے پیاروں کو کھویا اُن کے نقصان کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا۔