پشاور بھر میں غیر قانونی کمرشل گاڑیوں کے خلاف میگا آپریشن جاری ہے اتوار کے روز ضلعی انتظامیہ پشاور نے محکمہ ریجنل ٹرانسپورت اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مہم کے تیسرے روز مزید 512 غیر قانونی کمرشل گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا تین روز کی کارروائیوں میں ابتک کل 1321 غیر قانونی کمرشل گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے۔ کمشنر پشاور ریاض خان محسود ازخود غیر قانونی کمرشل گاڑیوں کے خلاف مہم کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان بھی مسلسل تین روز سے فیلڈ میں ہیں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر عبید ڈوگر، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی طارق حسن اور ایس پی ٹریفک محمد سعید خان نے انتظامی افسران کے ہمراہ جی ٹی روڈ اور یونیورسٹی روڈ،ورسک روڈ،سٹی سرکلر روڈ،رنگ روڈ،کوہاٹ روڈ اور نواحی علاقوں میں کریک ڈاؤن کی نگرانی کی۔کاروائیوں کے دوران 3100 سے زائد کمرشل گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا اور بغیر رجسٹریشن اور پرمٹ521 رکشوں، چنگچی، لوڈر، ویگن، ٹیکسی اور دیگر کمرشل گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔کمشنر ڈویژن ریاض خان محسود کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں غیر قانونی کمرشل گاڑیوں کے خلاف مہم زور و شور سے جاری ہے اور تین دنوں کے دوران 1321 غیر قانونی گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے جنہیں سکریپ کرنے کے لیے اولڈ جی ٹی ایس اڈے منتقل کر دیا گیا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے روزانہ کی بنیاد پر بلاتعطل آپریشن جاری رکھنے کے لیے تمام تر اداروں کی ہفتہ وارچھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
