پشاور فٹبال لیگ:چترال درویشن، وزیرستان, ٹانک کلب کی کامیابی

پشاور: پشاور فٹبالیگ سیزن فائیو میں وزیر ستان بریالی نے آکاخیل کنگ کو ایک صفر سے شکست دی جبکہ چترال درویشن نے ایبٹ آباد ایگلز کو تین ایک سے شکست دیدی، طہماس خان فٹبال سٹیڈیم میں جاری پشاور فٹبال لیگ سیزن 5 میں گزشتہ روز تین میچز کھیلے گئے جس کے پہلے میچ میں وزیرستان بریالی کی ٹیم نے آکاخیل کنگ کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی.

وزیر ستان کی طرف سے یاسر خان نے 35 ویں منٹ میں گول کیا، دوسرے میچ میں آتش ٹانک فٹبال کلب نے درہ ننگیالی کو ایک صفر سے ہرایا، ٹانک کی طرف سے جمیل نے کھیل کے پہلے ہاف کے 18 ویں منٹ میں گول کیا۔ لیگ میں تیسرا میچ چترال درویش اور ایبٹ آباد ایگلز کے مابین کھیلا گیا جس میں چترال درویشن نے ایک کے مقابلے تین گول سے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن کے چیئر مین گل حیدر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری باسط کمال، انٹر نیشنل فٹبال گوہر زمان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket