پشاور میں اہم سپورٹس ایونٹ کا انعقاد

پشاور میں اہم سپورٹس ایونٹ کا انعقاد
عقیل یوسفزئی

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کو خدا نے نہ صرف بے پناہ وسائل سے نوازا ہے بلکہ اس کی افرادی قوت بھی اس کا ایک بڑا قومی آثاثہ ہے. پختون خوا بالخصوص اس کے قبائلی علاقے اس ضمن میں کچھ زیادہ ہی زرخیز ثابت ہوگئے ہیں حالانکہ یہ خطہ لمبے عرصے تک حالت جنگ کا شکار رہا ہے اور اب بھی ہمیں سیکیورٹی کے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے.
پختون خوا میں بچوں اور بچیوں کی شرح پیدائش کافی زیادہ ہے جس کے نتیجے میں نوجوانوں اور سٹوڈنٹس کی بہت بڑی تعداد ہر برس تعلیمی اور پریکٹیکل زندگی کا حصہ بن رہی ہوتی ہے.
حال ہی میں ایک سرکاری ادارے کی بھرتی کے لیے صرف انجینئرنگ کے شعبے سے ایک ٹیسٹ میں تقریباً 7000 سٹوڈنٹس نے شرکت کی جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بدامنی، غربت اور معاشی مسائل کے باوجود صوبے کے رہایشی اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دلوانے پر کتنی توجہ دے رہے ہیں. یہ بات انتہائی خوش آیند ہے کہ تعلیم کے فروغ میں سرکاری اور نجی اداروں کے علاوہ مدارس کے نیٹ ورکس بھی بہت اہم کردار ادا کرتے آرہے ہیں اور پختون خوا میں ایسے مدارس کی تعداد سینکڑوں میں ہے جہاں نہ صرف ہزاروں سٹوڈنٹس کو مفت تعلیم اور رہائش دی جارہی ہے بلکہ اکثر میں جدید عصری تعلیم کا انتظام بھی موجود ہے. ان مدارس سے قبائلی علاقوں کے بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے.
یہ مدارس غیر نصابی سرگرمیوں خصوصاً سپورٹس کی ایونٹس کے انعقاد پر بھی خصوصی توجہ دیتے آرہے ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ مقامی کھیلوں سمیت کرکٹ اور متعدد دیگر کھیلوں میں اگر یہ کہا جائے کہ پختون خوا کے بچے اور بچیاں ٹاپ پر ہیں تو یہ مبالغہ نہیں ہوگا.
گزشتہ روز پشاور میں صوبے کے مدارس کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے کرانے کے لئے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کور کمانڈر پشاور مہمان خصوصی تھے. اس موقع پر انہوں نے اس ایونٹ کا افتتاح کیا اور اس اقدام کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیوں اور مقابلوں سے نہ صرف نئی نسل کی مثب ذہن سازی کا راستہ ہموار ہوتا ہے بلکہ ان کو ان کی صلاحیتوں کے منظم اظہار کے مواقع بھی ملتے ہیں. ریاست اور معاشرہ ایسی مثبت سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں تاکہ نئی نسل کو منفی رحجانات اور سرگرمیوں سے بچایا جاسکے اور اس نوعیت کی سرگرمیوں کے بہت مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں.
دریں اثناء اس موقع پر مدارس کے سٹوڈنٹس نے مختلف کھیلوں میں اپنی مہارت اور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket