Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 12, 2025

پشاور میں عید الفطر کے موقع پر دفعہ 144 نافذ

پشاور :ضلعی انتظامیہ نےعید الفطر کے موقع پر شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

انتظامیہ نے شہر بھر میں عید الفطر کے دوران ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور کھلونا بندوق کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن میں کہا  گیا ہے کہ 19 اپریل سے 7 روز کیلئے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ اس دوران ہوائی فائرنگ، موٹر سائیکل کی ون ویلنگ، کھلونا بندوق کی خرید و فروخت اور آتش بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اس حوالے دیگر اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پشاور میں عید الفطر کے موقع پر دفعہ 144 نافذ

Shopping Basket