پشاور میں پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز

پشاور: پشاور میں پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواشہزادخان بنگش نےبچوں کو پولیو قطرےپلا کر انسدادپولیو مہم کا افتتاح کیا۔تیمور سلیم جھگرابھی موجود تھے۔
انسداد پولیو مہم دو مراحل میں چلائی جائیں گی پہلے مرحلے میں بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آی خان، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں جبکہ 22اگست سے صوبے کے باقی اضلاع میں چلائی جائیں گی۔ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 66لاکھ سے زاید بچوں کو پولیو پلائیں جائیں گے۔

مہم کے لیے 30ہزار399پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس موقع پر ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر آصف رحیم بھی موجود تھے۔

پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں کا ساتھ دیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket