پشاورکےعلاقہ شاہ پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ اوتھانہ شاہ پورشہید ہوگئے۔
پولیس کےمطابق جمعرات کی صبح چمکنی میں بائی پاس روڈ پر دہشت گردوں نے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ شکیل خان ڈیوٹی پر جانے کے لیئے گھر سےنکلے تھے۔
تھانہ شاہ پور ایس ایچ او کی شہادت کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی ہے۔ فوٹیج کے مطابق سفید کلرکی ایک ہنڈا سوک گاڑی نے گھر سے شہید ایس ایچ او کی گاڑی کا پیچھا کیا۔ ہنڈا سوک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے چمکنی پل کے قریب ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او کی گاڑی سامنے کھڑی ٹریکٹر سے جا ٹکرائی۔ مسلح افراد نے اپنی گاڑی روکی اور گاڑی سے نکل کر ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب پہنچ گئے۔۔ نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور واپس اپنی گاڑی میں فرار ہو گئے۔اعلی افسران کی ہدایات پر علاقہ میں سرچ اپریشن شروع کر دیا گیا۔
شہید ہونے والےپولیس ایس ایچ اوکی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کوسلامی پیش کی۔ نماز جنازہ میں آئی جی پولیس ،سی سی پی او،ایس ایس پی اپریشن سمیت دیگر پولیس افسران کی شرکت کی۔
وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ محمود خان، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سیاسی شخصیات نے واقعے کی مذمت کی اور اپنے پیغامات میں تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او کی شہادت پر افسوس کا اظہار۔