پشاور ڈویژن میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز

پشاور ڈویژن میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ 

کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغازکیا۔

مہم 14 اپریل سے 18 اپریل تک چلائی جائے گی جس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے پانچ سال سے کم عمر کے 1353957 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاہیں گے۔

پانچ روزہ پولیو مہم کے لئے 3919 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 5529 پولیس اہلکار ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔

پولیو مہم کی نگرانی کے لیے 1068 ایریا انچارج تعینات کیے گئے ہیں جبکہ موبائل ٹیموں کے علاوہ 545 ٹرانسپورٹ اور دیگر مقامات پر ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے کے لئے موجود ہونگے۔
پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران صوبائی دارلحکومت پشاور اور نوشہرہ کے تمام یونین کونسلز جبکہ چارسدہ،قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے مخصوص یونین کونسلز اور افغان پناہ گزین کیمپوں میں موجود پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاہیں گے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket