پشاور کےعلاقے یکہ توت میں گھر کے باہر بارودی مواد کے دھماکے میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پیر کی صبح 400 گرام بارودی مواد سے بم دھماکا کیا گیا۔ دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقناطیسی بم مکان کے گیٹ پر نصب کیا گیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ دھماکے سے نزدیکی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے شواہد جمع کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ علاقے کو لوگوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔