پشاور: پی ایس ایل آٹھ کے لیے پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کردی گئی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ کے لیے پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کردی گئی پشاور زلمی کے کپتان اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کی منفرد انداز میں کٹس کی رونمائی ، بابر اعظم پہلی بار منفرد فیشن اسٹائل میں جلوہ گر ہیں۔
پی ایس ایل آٹھ کے لیے پشاور زلمی کی پلئینگ، متبادل اور ٹریننگ کٹس لانچ کی گئیں ہے ۔جس کی ویڈیو میں پاکستان اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم موجود ہیں ۔ دنیا کے بہترین بیٹر میں شمار ہونیوالے بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کی کٹس رونمائی کو چار چاند لگادئیے۔
نوشیروان آفندی، چیف کمرشل آفیسر پشاور زلمی نے کہا کہ کٹس رونمائی ویڈیو میں کرکٹ ، میوزک اور فیشن کا حسین امتزاج ہے، پشاور زلمی کٹ کی رونمائی میں انٹرنیشنل راک بینڈ ایولنیشن کا مشہور گانا سیل شامل کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کٹس کو Gym Armour اور Red Bull Records کے اشتراک سے لانچ کیا گیا ہے۔
نوشیروان آفندی نے مزید بتایا کہ گانے کو ریڈ بل ریکارڈز کے اشتراک سے شامل کیا گیا ہے ،اور اس کی ویڈیو پشاور زلمی اور پاکستان کے تمام جنونی کرکٹ فینز کے جوش و خروش کی عکاس ہے۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کی ٹریننگ کٹ کو ایک بار پر پھر ہوم سٹی پشاور سے منسوب کیا گیا ہے ، ٹریننگ کٹ میں شامل ڈیزائن کو پھولوں کے شہر پشاور سے تشبیہ دی گئی ہے ، ٹریننگ کٹ پر پاکستان کی قومی جانور اور زلمی ماسکوٹ مارخور کو بھی نمایاں کیا گیا ہے ،
پشاور زلمی فینز کی آسانی کے لیے کٹس پر اوریجنل لوگو بیچ بنایا گیا ہے تاکہ فینز اعلی معیار اور آفیشل کٹس حاصل کرسکیں۔