پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نےعوام سے گرمی کی موجودہ لہر کے دوران احتیاط برتنے کی اپیل
پشاور:پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے عوام سے گرمی کی موجودہ لہر کے دوران احتیاط برتنے اپیل کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے صوبے کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کے مطابق عوام ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اس دوران عوام پانی کا ذیا دہ سے ذیادہ استعمال کریں جبکہ عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔بلا ضرورت سفر سے اجتناب کریں ۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ شمالی اضلاع میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے 17 ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی لہر کے پیش نظر شہری محتاط رہیں۔ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے۔ انہیں سورج کی روشنی میں اپنے سر کو گیلے کپڑے سے ڈھانپنے کی ضرورت ہے۔ بزرگ شہریوں اور بچوں کا خاص خیال رکھا جائے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان تیمور علی کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر تمام متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کے حکام کو ہیٹ ویو کے دوران الرٹ ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ ماس میڈیا کے ذریعے عوام میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور براہ راست سورج کی روشنی میں غیرضروری نمائش سے بچنے کے لیے آگاہی پیدا کی جا رہی ہے۔ اسی طرح عوام سے سر ڈھانپنے، ٹھنڈے اور ڈھیلے کپڑے پہننے، بار بار نہانے، غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کی تلقین کی گئی ہے، عوام کو بھی سفر کرنے سے پہلے اپنی گاڑیاں چیک کرنے اور وافر مقدار میں پانی ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کاشتکاروں کو اپنی فصلوں، مویشیوں اور دیگر گھریلو جانوروں کے لیے پانی کی فراہمی کا انتظام رکھیں۔ تیمور علی نے مزید کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1700 فعال ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کسی بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔