ضلع چارسدہ میں 5روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیاہے اس حوالے سے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی زیرنگرانی ضلع بھر میں سیکیورٹی کی فل پروف انتظامات کیئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں 2130پولیس اہلکاروں کو پولیو ٹیم کے ساتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ خان،ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان، ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان، ڈی ایس پی شبقدر قاضی عصمت اللہ خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نصراللہ خان اور ڈی ایس پی سیکیورٹی شہنشاہ گوہر خان نے اپنے اپنے علاقہ میں مختلف بی ایچ اوز کے دورے کئے۔دورے کے موقع پرٹیم کے ساتھ تعینات پولیس اہلکاروں کوسیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ انسدادی پولیو مہم کے دوران مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھی جائے۔ کوئی بھی اہلکارڈیوٹی کے دوران موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ پولیو ٹیم کے حفاظت کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاربھی اپنی حفاظت کے لئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔
افسران نے مختلف بی ایچ اوز میں 5سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے اوروالدین سے بھی اپیل کی کہ انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 05 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔
اس کے علاقہ ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان نے پولیو مہم کے دوران علاقہ میں پیدل گشت بھی کرتے ہوئے علاقہ کا معائنہ کیا۔