پشاور: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بوبک چارسدہ میں جاری سپورٹس فیسٹیول میں رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں بوبک ٹائیگرز نے وزیر آباد سکول کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکو ل بوبک چارسدہ شفیع گل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے.
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بوبک چارسدہ کے زیراہتمام اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ رسہ کشی مقابلوں میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جس کے پہلے سیمی فائنل میں بوبک ٹائیگرز نے چارسدہ زلمے کو تین صفر سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں وزیر آباد سکول نے ریڈ لائنز کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ فائنل میں بوبک ٹائیگرز نے وزیر آباد سکول کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فیسٹیول میں کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس سمیت مختلف گیمز شامل ہیں۔ فیسٹیول ایک ہفتے تک جاری رہیگی۔