محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کائیٹ پراجیکٹ نے عیدالفطر کے 4 دنوں کے دوران صوبے کے 7 مختلف اہم سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کے اعداد و شمار جاری کر دیے
عید الفطر کے پہلے 4 روز میں 3 لاکھ 63 ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا۔ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس سے مقامی معیشت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کیں، ترجمان محکمہ سیاحت
سیاحوں کی سہولت کے لئے ٹورسٹ فیسیلیٹیشن ہب خیبرپختونخوا 24/7 ہیلپ لائن قائم کی گئی۔ ہیلپ لائن کے ذریعے سیاحوں کی بھرپور رہنمائی فراہم کی گئی، ٹورسٹ فیسیلیٹیشن ہب خیبرپختونخوا 24/7 ہیلپ لائن سیاحوں کو صوبے میں سیاحت سے متعلق ہر قسم کی معلومات فراہم کر رہی ہے، خیبرپختونخوا آنے والے سیاح کسی بھی سیاحتی و سفری معلومات یا سفر کے دوران کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے بچنے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1422 پر رابطہ کریں، سیاحتی مقام کے لیے روانہ ہونے سے پہلے محفوظ سفر اور ذمہ دارانہ سیاحت کو یقینی بنانے کے لیے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے جاری کردہ سیاحتی ہدایات پر عمل کریں، ترجمان محکمہ سیاحت