چترال میں امریکن شہری نے کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیا، جس کیلیے انھوں نے محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا سےایک لاکھ پانچ ہزار امریکن ڈالر میں پرمٹ حاصل کیا تھا ، ٹرافی ہنٹنگ کے سینگوں کا سائز 45 انچ ہے۔
امریکن شہری نے چترال شہر کے نواحی گاوں شاشا کنزروینسی میں 9 سالہ مارخور کا ٹرافی شکار کیا ہے ، جواس سال کا پہلا شکار تھا، جس کی سینگوں کا سائز 45 انچ تھا۔
امریکن شکاری مسٹر کلیمپر ٹوڈکیون ( Klimper Todd Kevin ) نے اس ٹرافی ہنٹنگ کیلیے ایک لاکھ پانچ ہزار امریکن ڈالر (دو کروڑ پینتالیس لاکھ ستر ہزار روپے پاکستانی) کے عوض محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا سے پرمٹ حاصل کیا تھا۔