چترال: رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن،ضلعی رسائی فورم کا انعقاد

چترال: رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نے لوئر چترال میں ضلعی رسائی فورم کا انعقاد کیا. فورم میں چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن محمد سلیم خان, ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی, ڈی پی او اکرام اللہ خان, سرکاری محکموں کے سربراہان, خواتین, اقلیت, لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں, تاجر برادری اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی. ڈپٹی کمشنر نے فورم کے شرکاء کا خیر مقدم کیا.

شہاب خان ڈیٹا انالسٹ رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نے خدمات تک رسائی کے قانون کے متعلق شرکاء کو بتایا. عوام نے درویش مسائل کو فورم کے سامنے پیش کئے. انتظامی سربراہان نے موقع پر مسائل کے حل کے احکامات جاری کئے. چیف کمشنر نے کہا کہ فورم کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام اور سرکاری نمائندوں کو امنے سامنے بٹھا کر مسائل کا حل تلاش کرنا ہے. خدمات تک بروقت رسائی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن اسی بنیادی خدمات کی نگرانی کر رہا ہے. ڈی سی چترال نے عوامی خدمات تک رسائی مزید آسان بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا.

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket