Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, July 31, 2025

چترال میں رواں سال کے پہلے مارخور کا شکار

پشاور:کینیڈین شہری نےرواں سال کےپہلےکشمیری مارخورکاشکارکرلیا.

کینیڈین ٹرافی ہنٹر مسٹر تھامس ریناٹو مارٹینی نے توشی- شاشا کنزرونسی میں کمیونٹی کے زیر انتظام کشمیر مارخور کا شکار کیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق مارخور کے بائیں سینگ کا سائز 43 انچ تھا جبکہ دائیں سینگ کا سائز 43-1/2 انچ تھا۔ ٹپ ٹو ٹپ کا فاصلہ 26 انچ تھا اور بائیں اور دائیں سینگوں کے بیس قطر 12 انچ تھا جبکہ دو سینگوں کے درمیان بنیادی فاصلہ 1-1/2 انچ تھا۔ مارخور کی عمر تقریباً 11 سال تھی۔

کینیڈین شہری نےمارخورکےشکارکےلئے2کروڑ 50لاکھ سےزائدروپےمیں پرمٹ لیا.

چترال میں رواں سال کے پہلے مارخور کا شکار

Shopping Basket