چترال: صوبہ بھر کی طرح ضلع اپر چترال میں بھی آج پولیو کمپین 2023 کا آغاز ہوا۔
ڈی پی او اپر چترال ارباب شفیع اللہ کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس اپر چترال کو سیکیورٹی کیلئے تعینات کیا گیا۔
ضلع اپر چترال میں آج پولیو کمپین 2023 کا آغاز ہوا۔ اس کمپین کو پر امن طریقے سے انجام دینے کی خاطر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ جوانوں کو ڈیوٹی پر روانہ کرنے سے پیشتر، ضلع ہذا کے مختلف تھانہ جات میں تفویض شدہ جوانوں کو ایس ایچ اوز نے سیکیورٹی SOPs کے حوالے سے بریفنگ دئے۔ کمپین آج 08:00 بجے شروع ہوا۔
اپر چترال پولیس ہر موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔