چترال: پانچ روزہ سنوفیسٹیول اختتام پذیر

چترال: لوئرچترال کے سیاحتی مقام گرم چشمہ میں منعقدہ پانچ روزہ سنوفیسٹیول اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل سمیع زمان کے زیرنگرانی چترال سکاوٹس کی معاونت سے مقامی ہوٹل اورگرم چشمہ گراونڈ میں منعقد ہ اس شاندار فیسٹیول میں وادی لٹکوہ سے کئی ٹیموں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔فائنل والی بال میچ گاوں گفتی اورجیتورکے ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا ۔کانٹادارمقابلے کے بعدگفتی والی بال ٹیم نے مقابلہ جیت لیا۔

جبکہ رسہ کشی کافائنل گاوں مردان اوربیگوشٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا۔جس میں انتہائی سنسنی خیزمقابلے کے بعدبیگوشٹ کی ٹیم نے فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔اسی طرح درسرے ثقافتی کھیلوں کے مقابلہ باری باری اپنے اختتام کوپہنچے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل سمیع زمان نے کہاکہ اس ایونٹس کامقصدسرمائی سیاحت کوفروغ دیتے ہوئے مقامی نوجوانوں کوکھیلوں کے مواقع فراہم کرناہے ۔تاکہ سیاح گرم چشمہ آکر رنگارنگ ثقافتی کھیلوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔اس فیسٹیول میں سرکاری حکام ،عمائدین علاقہ اورمقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket