چوبیس سال بعد پاکستان-آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے

چوبیس سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا آج پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیںن مدمقابل ۔

بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جبکہ پیٹ کمنز آسٹریلین ٹیم کی ۔ پاکستان کی طرف سے  فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی جبکہ  بابراعظم کے علاوہ اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان بیٹنگ لائن اپ میں ہیں۔

بیٹنگ میں آسٹریلیا کو اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر سے امیدیں ہیں، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھ لائن اپنی بالنگ سے پاکستانی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونے والے ٹیسٹ مقابلوں میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، چھیاسٹھ ٹیسٹ میچز میں تینتیس مرتبہ جیت کینگروز کا مقدر بنی، شاہینوں نے پندرہ بار میدان مارا جبکہ اٹھارہ میچز بے نتیجہ ختم ہوئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں اچھی کارکردگی دکھانے پر توجہ ہے۔ ٹیم کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے۔ مومنٹم قائم رکھیں گے اور مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے، بابر اعظم نے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے، پراعتماد ہوں، بھرپور فائٹ کرکے نتائج دیں گے۔

جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزنے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو فیورٹ نہیں کہوں گا لیکن ہمارا اسکواڈ مضبوط ہے۔ ابھی 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ نہیں کیا۔ پاکستان کمزور ٹیم نہیں ہے۔ 3 فاسٹ بائولرز یا 2 اسپنرز کھلا سکتے ہیں۔ بہت خوش ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد پاکستان آئی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket