ڈالر ، پاکستانی روپےکی قدر میں بہتری

ڈالر مزید سستا ہوگیا، پاکستانی روپےکی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپےکی قدر میں بہتری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 3 روپے 2 پیسے سستا ہوکر 234 روپےکا ہوگیا۔

دو روز کے دوران ڈالر 5 روپے 71 پیسےسستا ہوا ہے۔ گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 2 روپے 63 پیسےکمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے ہوگیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج سرمایہ کاری کا مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 375 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 500 سے اوپر چلاگیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket