آج ہاکی گراؤند مکانباغ مینگورہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس انتظامیہ ضلع سوات کی جانب سے انٹر ہائی /ہائیر سیکنڈری سکولز سپورٹس گالاکے تقریب تقسیم انعامات پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چیف گیسٹ ڈائرکٹر سپورٹس خیبر پختونخواہ افتخار احمد شموزئی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور، پرنسپل جہانزیب کالج پروفیسر محمد سلیم، کنٹرول سوات بورڈ محمد اسحاق، ڈپٹی ڈی ای او میل سوات فضل خالق خان، اے ڈی ای او سپورٹس شفیق الرحمان، اے ڈی ای او پرائمری علی رحمان اور دیگر ایجوکیشن و سپورٹس انتظامیہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ونر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور سپورٹس گالا کی انعقاد پر سپورٹس انتطامیہ کی کاوشوں کا سرآہا، انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے ذریعے بچوں کی صلاحیتوں کا پروان چڑھتا ہے، کھیلیں ان بچوں میں سپرٹ پیدا کرتی ہے، کھیلوں سے نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما بہترطریقے سے ہوتی ہے امید ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوات پولیس کا ایک ہی نعرہ ہے کہ “نشے سے انکار اور ذندگی سے پیار” اور جس قوم کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، انہوں نے کہا بچے اپنے والدین اکا قیمتی اثاثہ ہے وہ اپنے والدین کے مسقتبل کی انوسٹمنٹ ہے، ڈی پی او سوات نے کہا کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان افسوس ناک ہے، سوات پولیس منشیات کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے تاہم طلباء روشن مستقبل کیلئے اپنے آپ کو معاشرتی برائیوں سے پاک رکھیں، اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پولیس پر اعتماد کریں اور اس لعنت سے خود کو دور رکھتے ہوئے اس موت کے سوداگری میں ملوث افراد کیخلاف پولیس کو بروقت اطلاع دیں۔