ڈینگی سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر کیلئے آگاہی واک
ڈینگی سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اوراس سے متعلق عوام میں شعور و آگاہی پید اکرنے کے حوالے سےبدھ کے روز ڈی ایچ او چارسدہ ڈاکٹر فرہاد کی زیر صدارت ایک آگاہی واک کا منعقدانعقاد کیا گیا۔ اس واک محکمہ صحت کے اہل کاروں نے شرکت کی۔ ڈی ایچ او نےضلع میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اور اس کے تدارک کے لیے مختلف تجاویز دیئے اور کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو بروقت روکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ڈینگی کا موسم شروع ہونے سے پہلے اس مچھر کے لاروا کو تلف کرنے پر توجہ دی جائےگی تاکہ اس سے بیماری نہ پھیلے اور اس موذی مچھر کے پھلنے پھولنے کا موقع نہ ملے۔
