کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو:مردان ٹرائلز کا آغاز

پشاور: کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے سلسلے میں ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلزعبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں شروع ہوگئے اس موقع پر وائس چانسلر عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس مردان پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق مہمان خصوصی تھے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ویژن کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں ٹرائلز گزشتہ روز پروقار تقریب میں شروع ہوگئے جس میں ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے دوسو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ ٹرائلز انٹر نیشنل کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی منعقد کئے جارہے ہیں اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے باضابطہ افتتاح کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھرپور سراہا ۔انہوں نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی نہ صرف نیشنل بلکہ انٹر نیشنل سطح پر لوہا منوایا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں انٹر نیشنل معیار کے جمنازیم ہال کے تعمیر کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے۔

 

اس کے علاوہ سوئمنگ پول اور اسکواش اکیڈمی پر بھی جلد کام شروع ہوجائیگا۔ انہوں نے کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس ڈرائیو شروع کرنے اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ کو سامنے لانے پر وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم کے مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ایچ ای سی جاوید میمن اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پاکستان سپورٹس بورڈ آصف زمان کی بھی تعریف کی۔کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے سات ریجن میں منعقد کئے جارہے ہیں جس میں پشاور اور مردان ریجن کے ٹرائلز ہوگئے جبکہ سوات ، ڈی آئی خان ہزارہ کوہاٹ اور بنوں میں شیڈول کے مطابق ہونگے کامیاب جوان پروگرام کے تحت گیارہ سے پچیس سال کے کھلاڑیوں کو مواقع دئیے جارہے ہیں ۔

بارہ مختلف گیمز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ملک بھر میں شروع ہیں’ریسلنگ کے ٹرائلز دس مختلف ویٹ کیٹیگریز میں منعقد ہورہے ہیں جو 57 کے جی سے لے کر 125 کے جی تک ہیں ہر کیٹیگری سے دس بہترین کھلاڑی اور دو باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائلز و لیگ کے ذریعے کیا جائے گا اس طرح پانچ ریجنز ‘اضلاع سے بارہ بارہ کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے اور مجموعی طور یر 72 کھلاڑی بنیں گے جو انٹر پراونشل مقابلوں میں شرکت کریں گے ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket