کرم: اپر کرم میں بین المذاھب ہم آہنگی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم امیر نواز کی زیر قیادت پاڑہ چنار اپر کرم میں بین المذاھب ہم آہنگی کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کرم سے تعلق رکھنے والے ھندو اور عیسائی کمیونٹی کے مشران نے سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ شرکت کی۔ اس کے علاؤہ گورنر ماڈل سکول کے طلباء بھی اس پروگرام میں شریک ہوئے ۔
پروگرام کے دوران اے سی اپر کرم امیر نواز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام اور پاکستان کا آئین تمام مزاھب کو برابری کے حقوق دیتا ہے اور آزادانہ اپنے مذھب کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت دیتا ہے ۔
کرسچین کمیونٹی کی طرف سے پادری سہیل مسیح نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک پاکستان اور ڈسٹرکٹ کرم میں اپنے مذھب کے مطابق زندگی گزارنے میں مکمل آزاد ہیں اور ہم ڈسٹرکٹ کرم میں مسلمان ھندو اور عیسائی ایک قالب کی طرح ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور آپس میں بھائی چارہ قائم کرکے ایک آزاد زندگی گزار رہے ہیں ۔
ھندو مذھب کے رھنما نارائن سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈسٹرکٹ کرم میں تین گردوارے ہیں جو کہ سول ایڈمنسٹریشن کی مدد سے بالکل محفوظ ہیں اور جس میں ھم اپنی مذھبی رسومات آزادانہ طور پر ادا کرتے ہیں ۔اورھم ڈسٹرکٹ کرم میں تمام مزاھب کے لوگوں کے ساتھ آزادانہ اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔