پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں آج (پیر) کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔
شیڈول کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ جواب میں لاہور قلندرز نے ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔