کوئی سازش نہیں ہوئی، امریکا کی پاک فوج کے بیان کی تائید

سازش کے حوالے سے ہمارا پیغام اور بیان بہت واضح ہے،امریکا نے پاک فوج کے بیان کی تائید کر دی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں، پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، پاکستان میں کسی ایک جماعت کی حمایت نہیں کرتے، وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سازش کے حوالے سے ہمارا پیغام، بیان بہت واضح ہے، امریکہ پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، پر امن جمہوری اصولوں ،انسانی حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کسی سازش کا ذکر نہیں، عوام اور سیاسی پارٹیوں سے درخواست ہے کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket