کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں رمضان فٹبال چیلنج کپ 2022 کا فائنل میچ شینواری ایف سی اور خان کلب کے مابین کھیلا گیا۔ شینواری ایف سی نے خان کلب کو فائنل میچ میں شکست دی۔
میچ اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا، صوبائی وزیر کامران بنگش، سابق ایم این ایز شہریار آفریدی، شاہد خٹک اور چئیرمین ڈیڈک کوہاٹ ضیاء اللہ بنگش اور پی ٹی آئی رہنما ملک عاطف تھے جنہوں نے تقریب سے خطاب کیا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔