ذاکر شاہ آفریدی سپورٹس گالہ کوہاٹ ریجن کاآج سے باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ ظہیر صافی چیئرمین یوتھ کوہاٹ اور سپورٹس ونگ چیئرمین کوہاٹ فقیر محمد اعوان نے افتتاح کیا۔
افتتاحی میچ میں وشو مارشل آرٹ ہنگو،اورکزئی۔اور کوہاٹ کے درمیان کھیلا گیا۔ کوہاٹ کی وشو ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ۔
پاکستان زندہ باد مؤمنٹ کا مقصد معاشرے میں سماجی تبدیلیاں لانا، پاکستان میں سپورٹس کے ذریعے امن و امان قائم رکھنا ہے۔
اس سپورٹس ایونٹ کے انعقاد سے کوہاٹ ڈویژن میں سپورٹس کو پروموٹ کرنا ہے۔ ایونٹ میں وشو،کراٹے،جوڈو، باسکٹ بال،والی بال،سکواش،ٹیبل ٹینس،وغیرہ کے مقابلے ہونگے۔