کوہاٹ: شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی

کوہاٹ: شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی

اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا عظیم مرتبہ پانے والے پولیس کانسٹیبل محمد ایاز اور قاسم خان شہید کی نماز جنازہ ڈی ایس پی فرید حسین بنگش شہید پولیس لائنز کوہاٹ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ شیر اکبر خان, ڈی پی او کوہاٹ شہزادہ عمر عباس بابر , ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر , فوجی و سول حکام، پولیس افسران و اہلکاروں, شہید کے لواحقین اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈی آئی جی کوہاٹ, ڈی پی اوکوہاٹ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور عسکری حکام نے پولیس کے چاق وچوبند دستے کے ہمراہ شہداء کو آخری سلامی پیش کی اور شہداء کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے

پولیس کانسٹیبل قاسم خان اور محمد ایاز ام شب نماز تراویح کی سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے جاتے ہوئے تپی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے

فرض کی راہ میں شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کا تعلق کوہاٹ کے علاقے میروزئی سے ہے جنکے جسد خاکی آبائی علاقے کو پہنچا دی گئیں۔

واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

پولیس اہلکاروں کی شہادت کے اس واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن میں درج کر لیا گیا ہے

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket