کوہاٹ یونیورسٹی میں مشاورتی سیمینار کا انعقاد

اورکزئی: قبائلی ضلع اورکزئی کے لیے معاشی استحکام، سماجی ہم آہنگی اور دوبارہ آباد کاری کے لئے(ریزیلینس تھینک ٹینک)کے حوالے سے کوہاٹ یونیورسٹی آڈیٹوریم ہال میں سی آر اے نارتھ کی تعاون سے فاسٹ ٹریک کمیونیکیشن کے زیر اہتمام مشاورتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا.

سیمینار میں مہمانان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی سید غزن جمال ڈپٹی کمشنر عدنان فرید آفریدی وائس چانسلرکوہاٹ یونیورسٹی سردار خان تحصیل چیئرمین مفتی طاہر اورمولانا طارق سمیت قبائلی مشران صحافیوں سوشل ورکرز طلباء اور خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر عابدہ بانونے شرکاء کو سماجی ہم آہنگی، معاشی طور پر مستحکم معاشرہ کے حصول اور آئی ڈی پیز کی دوبارہ آبادکاری کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی .سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہناتھا کہ معاشرے کی ترقی تب ہی ممکن ہے جب ذاتی مفادات کی بجائے اجتماعی مفادات کو اہمیت دے کرعوام کی معاشی اور معاشرتی معیار زندگی کو از سر نو ابھارنے کے لئے مشترکہ کوشش اور جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی اداروں میں مقامی طور پر ذرائع اور وسائل کو بھی بروئے کار لانے پر توجہ دی جائے ۔

مقررین کا مذید کہنا تھا کہ اس وقت معاشرے میں سوشل میڈیا کا اہم رول ہے ہمیں منفی استعمال کی بجائے علاقے کی ترقی کے لئے مثبت استعمال کرنا چاہئے اس موقع پر شرکاء نے سی آر اے نارتھ کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اوراپنی تجاویز اور سفارشات پیش کرتے ہوئے تعلیم ،ذراعت ،روزگارکے مواقع معدنیاتی وسائل سے استفادہ اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے لیے کھیل کود کے میدان آباد کرنے اور سیر و تفریح کے مواقع پیدا کرنے جبکہ عوام کو قریب لانے کے لئے حجرہ، مساجد، کمیونٹی سنٹرز اور مثبت قبائلی روایات کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر زور دیاسیمینار کے آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہباز خان خٹک نے سیمینار کے شرکاء قبائلی مشران طلباء اور طالبات میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket