کے پی، کے مختلف اضلاع میں مسیحی برادری کا سویڈن کے خلاف مظاہرہ

   پشاور: صوبےکی مسیحی برادری نے مختلف اضلاع میں سہویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقع کے خلاف مظاہرے کیئے۔

سویڈن میں قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی اور جلانے کے خلاف بدھ کو مسیحی برادری چارسدہ، مردان اور مانسہرہ میں سڑکوں پر نکل آئی۔

مشتاق مسیح کی قیادت میں مظاہرین نے مردان میں مال روڈ پر مارچ کیا اور سویڈش حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ پاکستانی مسیحی برادری کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ مظاہرہ افسوسناک واقعے پر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا۔

انہوں نے سویڈش حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس نفرت انگیز فعل کے مرتکب افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔ ان کا موقف تھا کہ اس طرح کے واقعات مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان نفرت کا باعث بن سکتے ہیں، اس طرح عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

چارسدہ  میں  بھی مسیحی اقلیت نے سویڈن میں قرآن پاک کی حالیہ بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

دریں اثناء مانسہرہ میں بھی مسیحی برادری کے لوگ مقدس کتاب کی بے حرمتی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ پریس کلب کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مانسہرہ ڈسٹرکٹ کونسل کے سابق اقلیتی رکن سعید لقمان شیر گل نے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کی سرعام بے حرمتی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے کشمیر روڈ سے مارچ کیا اور پریس کلب کے باہر جمع ہوئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket