کے پی حکومت کا 25.9 بلین روپے کے انصاف فوڈ کارڈ پروگرام کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے منگل  کے روز 50 لاکھ رہائشیوں کے لیے 25.9 بلین روپے کے انصاف فوڈ کارڈ پروگرام کا اعلان کیا۔ اس سے قبل صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کے فوڈ سبسڈی احساس راشن پروگرام سے نام تبدیل کرنے اور غیر مستحق افراد کو شامل کرنے پر احتجاج کے طور پر دستبرداری کا اعلان کیا۔ یہ اعلان صوبائی کابینہ کے فیصلے کے بعد کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت کابینہ کے اراکین اور انتظامی سیکرٹریز کی شرکت کی۔

صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے بعد ازاں صحافیوں کو بتایا کہ کابینہ نے ہر مستحق گھرانے کو ماہانہ 2100 روپے کی فراہمی کے لیے صوبے میں انصاف فوڈ کارڈ کے اجراء کی منظوری دی۔
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم پر 25.92 ارب روپے کی خطیر رقم صوبے بھر کے 50 لاکھ لوگوں کے فائدے کے لیے خرچ کی جائے گی
ترجمان نے کہا کہ احساس پروگرام کے پہلے سے دستیاب مستند ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے اس اقدام کے لیے مستحق افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھ کر وفاقی احساس راشن پروگرام سے دستبرداری سے متعلق اپنی حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket