خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیر کی شب سے بدھ کے روز تک تیز ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ کا امکان ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، تورغر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام بونیر،مانسہرہ، اور ایبٹ آباد اور پشاور میں بھی تیز بارشوں کا امکان۔
تیز بارشوں کے پیش نظر صوبے کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔