پی ڈی ایم اے نےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
بارشوں کےنتجے میں تین بچے زخمی ہوئے۔ ڈی آئی خان میں ایک گھر کو مکمل نقصان پہنچا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کاروائیاں کرنے کی ہد ایات کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔ پی ڈی ایم اےنے 19 جون کوتما م اضلا ع کو مراسلہ کیا تھا جس میں با رشوں اور لینڈ سلایڈنگ کی پیش گوئی اورپیشگی حفاظتی اقداما ت کی ہدایا ت جاری کی تھی۔ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24/7فعال ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔