آل پاکستان انٹر ورسٹی ٹینس چیمپئن شپ ہری پور میں شروع ہوگئی چیمپئن شپ کا افتتاح پاک آسٹریلیا فاخاخشولے انسٹیٹوٹ آف اپلائیڈ سائنسز ہری پور کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد نے کیا.
چودہ یونیورسٹیوں کے درمیان مقابلے چوبیس فروری تک جاری رہیں گے اب تک ہونیوالے میچوں میں لمز نے یونیورسٹی آف لاہور کو دو طفر‘ جی سی یونیورسٹی لاہور نے سپرئیر یونیورسٹی لاہور کو دو صفر جبکہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینمل سائنسز نے پاک آسٹریلیا فیوچسلے یونیورسٹی کو دو ایک سے شکست دے دی۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 13 یونیورسٹی کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب، یونیورسٹی آف لاہور،یونیورسٹی آف پشاور، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، یو ای ٹی پشاور، آئی یو بی، جی سی یو لاہورسمیت مختلف یونیورسٹی کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔