ضلع مہمند۔ہلال احمر پاکستان مہمند برانچ کی جانب سے تربیتی مشقوں کا انعقاد
ہلال احمر پاکستان قبائلی ضلع مہمند کی جانب سے مون سون کے سیلابی ریلوں اور موسم کی شدت میں کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی میں متاثرین کو بہتر امداد فراہم کرنے کے لئے پنڈیالئی ڈیم میں مشترکہ تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ مشقوں میں ADC(R&HR) محمد قمر، اسسٹنٹ کمشنر لور مہمند، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ہلال احمر مہمند امجد علی، سول ڈیفنس آفیسر، سٹیشن انچارج ریسکیو1122 اور PDMA کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
- اے ڈی ڈسی محمد قمر اور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ہلال احمر مہمند نے کہا کہ تربیتی مشقوں کا مقصد کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی میں امدادی اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی پیدا کرنا ہے تاکہ قلیل وقت میں بہتر امدادی کارروائی کی جا سکے۔ ہلال احمر پاکستان کی جانب سے منعقدہ مشترکہ مشقوں میں سول ڈیفنس، ریسکیو1122، اور ہلال احمر کے رضاکاروں نے بہترین مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ ADC محمد قمر نے تمام اداروں بلخصوص ہلال احمر مہمند برانچ کا بہترین تربیتی مشقوں کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کی سربراہی میں تمام اداروں کے شرکاء نے ڈینگی کے حوالے سے آگاہی واک کابھی اہتمام کیا۔