خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے حلقہ این اے 33 ضنمی الیکشن تحریک انصاف کے امیدوار نے جیت لیا۔
غیر ختمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ندیم خیال 21 ہزار 583 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مفتی عبید اللہ 17 ہزار 153 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 33 ہنگو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار ہے۔ علاقے میں 77 پولنگ اسٹيشنز کو انتہائی حساس اور 110 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ انتخاب کے موقع پر 64 پولنگ اسٹیشنز مردوں کیلئے ، 55 خواتین اور 91 پولنگ اسٹیشنز مشترکا بنائے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع ہنگو میں کُل 210 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔
یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال زمان کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست کے لیے ان کے بیٹے ندیم خیال کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔