زمونگ کور پشاور میں رہائش پذیر یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد۔ میجر ٹرافی خوشحال بابا ہاوس کے بچوں نے اپنے نام کرلی۔ فیسٹیول میں700 سے زائد بچوں نے حصہ لیا. فیسٹیول میں فٹ بال،کرکٹ،کراٹے جوڈو،جوجتسو،اتھلیٹکس،رسہ کشی،بیڈمنٹن اور والی بال سمیت دیگر مقابلے شامل تھے۔ طلباء نے ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مقابلوں کے نتائج کے مطابق کراٹے کے مقابلوں میں حمزہ شینواری ہاوس نے پہلی،علامہ اقبال ہاس نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی،جوجتسو میں خوشحال بابا ہاوس کے ٹیم نے گولڈ جبکہ رحمان بابا ہائوس کی ٹیم نے سلور میڈل حاصل کیا۔
والی بال کی ٹرافی حمزہ شینواری ہاوس نے اپنے نام کرلی جبکہ دوسرے نمبر پر رحمان بابا ہاوس رہا،کرکٹ کے جونیئر مقابلوں میں خوشحال باباہائوس نے پہلی جبکہ رحمان بابا ہائوس نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی اسی طرح کرکٹ کے سنیئر مقابلوں میں علامہ اقبال ہاس نے فائنل ٹرافی جیت لی جبکہ خوشحال بابا ہاس رنراپ رہی۔فٹ بال میں بھی جونیئر اور سینئر مقابلے منعقد کئے گئے جونیئر میں علامہ اقبال ہاوس نے پہلی جبکہ حمزہ شینواری ہاس نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی اور سینئر مقابلوں میں خوشحال بابا ہاوس نے پہلی جبکہ رحمان بابا ہاوس نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی،اسی طرح رسہ کشی کے مقابلوں میں خوشحال بابا ہاوس نے گولڈ جبکہ حمزہ شینواری ہاوس نے سلور میڈل حاصل کرلی۔