انصاف کے متلاشی خواتین کو فوری قانونی مدد و معاونت اور کسی بھی گھریلو یا نجی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ان کو ہرممکن اور فوری تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تھانہ شرقی میں وومن پولیس کمپلینٹ سیل کا افتتاح کر دیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے تھانہ شرقی میں یو این وومن کی مدد سے وومن پولیس کمپلینٹ سیل کا افتتاح کیا، اس موقع پر اے آئی جی لاجیسٹک آصف بہادر خان، اے آئی جی ویلفئیر عبد الحمیدخان،اے آئی جی جینڈر انیلہ ناز، ایس پی کینٹ وقاص رفیق،ہیڈ آف جینڈر وومن یو این پروگرام عائشہ ودود،ہیڈ آف کے پی جینڈروومن یو این پروگرام زینب قیصر،عظمیٰ حلیمی، ڈی ایس پی کینٹ امجد خان ، ایس ایچ او تھانہ شرقی محمد آصف خان سمیت ایس ایچ او وومن پولیس سٹیشن نادیہ شاہین بھی موجود تھیں ، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے واضح کیا کہ خواتین کی تحفظ اور ان کے مسائل کے فوری حل پر یقین رکھتے ہیں جس کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر نہ صرف پال سنٹرز میں خواتین اہلکار تعینات کی گئیں ہیں بلکہ ڈی آر کونسلز میں بھی خواتین کو مناسب نمائندگی دی گئی ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونائیٹڈ نیشن کی مددسے وومن پولیس کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا ہو گا اور زیادہ بہتر انداز میں مظلوم خواتین کی بروقت داد رسی کو ممکن بنایا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کا شف آفتاب عباسی نے تھانہ شرقی میں یونائیٹڈ نیشن کی مدد سے وومن کمپلینٹ ڈیسک کا افتتاح کیا ہے، اس موقع پراے آئی جی لاجیسٹک آصف بہادر خان، اے آئی جی ویلفئیر عبد الحمیدخان،اے آئی جی جینڈر انیلہ ناز، ایس پی کینٹ وقاص رفیق،ہیڈ آف جینڈر وومن یو این پروگرام عائشہ ودود،ہیڈ آف کے پی جینڈروومن یو این پروگرام زینب قیصر،عظمیٰ حلیمی، ڈی ایس پی کینٹ امجد خان، ایس ایچ او تھانہ شرقی محمد آصف خان سمیت ایس ایچ او وومن پولیس سٹیشن نادیہ شاہین بھی موجود تھیں ، ایس ایس پی آپریشنز نے وومن کمپلینٹ ڈیسک کے افتتاح کے موقع پر غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ خواتین کے مسائل کو بروقت حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو انصاف کی بروقت فراہمی اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر پشاور پولیس کی جانب سے خصوصی سروسز کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ صنفی امتیاز کو بالا طاق رکھتے ہوئے خواتین کے مسائل کے حل کے لئے پال سنٹرز سمیت ڈی آر سی کونسلز میں بھی مناسب نمائندگی دی گئی ہے تاکہ انصاف کے متلاشی خواتین کو فوری قانونی مدد و معاونت اور کسی بھی گھریلو یا نجی مسائل کی صورت میں مدد فراہم کی جا سکے۔ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے امید ظاہر کی کہ وومن کمپلینٹ ڈیسک کی قیام سے وومن پولیس کی کارکردگی میں بھی مزید نکھار پیدا ہو گا، جبکہ یونائیٹڈ نیشن کی جانب سے قائم کیا گیا وومن ڈیسک کے قیام کو بھی خوش آئند قرار دیا۔