بنوں: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے بنوں کیمپس کے طلباء نے حال ہی میں بنوں کینٹ کا دورہ کیا، جہاں اُن کا استقبال مقامی بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نوید احمد اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے کیا۔
دورے کے دوران طلباء کو یادگارِ شہداء، میوزیم اور دیگر اہم تاریخی مقامات دکھائے گئے، جس کا مقصد انہیں قومی تاریخ اور قربانیوں سے روشناس کرانا تھا۔
طلباء نے ہندوستان کے خلاف آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کی اور ملک کی سلامتی و دفاع میں سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔
