افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے. طورخم کے راستے 1077 افغان باشندے افغانستان ڈیپورٹ کیا گیا. اس میں تیس افغان مہاجرین حمزہ بابا گلاب گروانڈ ٹرانزٹ کیمپ سے اور 777 طورخم ایف آئی نے ڈی پورٹ کیا۔
پاک افغان طورخم بارڈر کے راستے غیر قانونی طور مقیم افغان خاندانوں کی ملک بدری کا عمل جاری ہے آج بروز ہفتہ پانچ اپریل سینکڑوں خاندان جو پاکستان کی مختلف شہروں میں رہائش پذیر تھے ان کو طورخم کے راستے افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیا۔ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی اب پنجاب سے طورخم بارڈر کے راستے افغان شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے.
طورخم امیگریشن حکام کے مطابق اسلام آباد سے غیر قانونی مقیم 129 ، فیصل آباد سے 143 ، رحیم یار خان سے 54 ، حافظ آباد سے 68،ناروال سے 52،سرگودھا سے 150،ملتان سے 48 ، شیخوپورہ سے 86 اور بہاولپور سے 47 غیر قانونی مقیم افغان خاندانوں کو طورخم کے راستے افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیا ہے. اس طرح 30 افغان مہاجرین لنڈی کوتل میں قائم کیمپ سے سے طورخم کے راستے بھیج دئیے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے جن کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے.