covid 19 in pakistan

ملک بھرمیں کورونا کے مزید 49 مریض انتقال کرگئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید49 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 877 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار 465کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 91 ہزار 423ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں49 ہزار553کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.97فیصد پر پہنچ گئی

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار670، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 11ہزار112، پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 724، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار388، بلوچستان میں 35 ہزار 133، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 180اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 250 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 390 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار ، خیبر پختونخوا 6 ہزار 153، اسلام آباد ایک ہزار ایک، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 773 افراد جانبحق ہوئے۔

CM2

صوبائی کابینہ نے ڈیجیٹل اسکل ڈویلپمنٹ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

صوبائی کابینہ نے ڈیجیٹل اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام منظوری دی۔  پروگرام کے تحت صوبے کے 1 لاکھ نوجوان اور گریجویٹس کو جدید ڈیجٹل کورسز کرائے جائیں گے۔

پروگرام پر مجموعی طور 5 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ کورسزز 3 سے 6 ماہ پر مشتمل ہوں گے۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں اور گریجویٹس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگار کے مواقع دینے ہیں۔

صوبائی کابینہ نے مقامی طور پر اور درآمد ہونے والے آٹے، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء میں آئرن، فولک ایسڈ،زنک اور اہم وٹامنز کی لازمی موجودگی کے لیے فوڈ فورٹیفیکیشن ایکٹ2021 کے مسودہ کی منظوری دیدی۔

 نیشنل نیوٹریشن سروے 2018 میں خواتین اور بچوں میں غذائیت کی کمی کے حوالے سے سامنے آنے والے نتائج کے تناظر میں فوڈ فورٹیفیکشن ایکٹ 2021 بنایا گیا ہے۔

ایکٹ کے تحت حلال فوڈ اتھارٹی کو انسپیکشن، جرمانوں، مینوفیکچررز کی رجسٹریشن، پیکنگ، خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کے اختیارات دیے گئے ہیں۔

 معیاری چیکنگ کے لیے لیبارٹریز، موبائل لیبارٹریز کا قیام بھی ایکٹ میں شامل ہے۔

فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے آفیسرز کے اختیارات کے غلط استعمال کے لیے طریقہ کار اور کنزیومر کورٹ سے رجوع جیسے امور بھی مسودے میں شامل ہیں۔

کابینہ نے سیاحت کے فروغ کے لیے کاغان اور گلیات میں کارپوریٹ اورنان کارپوریٹ بزنس سے وابستہ افراد کے سابقہ جرمانے، واجب الادا ادائیگیوں میں رعایت کے نوٹیفیکشن اجراء کی منظوری دیدی۔

 رعایت کا مطالبہ ٹورازم ایسوسی ایشن آف کاغان ویلی،انجمن تاجران نتھیا گلی اور گلیات ہوٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔

رعایت کا اطلاق خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ کارپوریٹ اور نان کارپورٹ بزنس پر ہوگا جبکہ نوٹیفیکشن اجراء سے قبل ہونیوالی ادائیگیاں معاف نہیں ہونگی۔بیرسٹر سیف

صوبائی کابینہ نے خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کے لیے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کے لیے مسودہ قانون 2021 کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر فنڈ کے لیے ابتدائی طور پر 100 ملین روپے مختص کیے گے ہیں۔

 اس فنڈ سے خواجہ سراوں کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروبار کے لیے تربیت دی جائیگی۔

 خواجہ سراوں کی فلاح وبہبود کے لیے سرکاری اہلکاروں کو تربیت دی جائیگی۔

CCM

وزیر اعلیٰ نے خیبر پختونخوا جرنلسٹس ویلفئیر انڈومنٹ فنڈ رولز کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا جرنلسٹس ویلفئیر انڈومنٹ فنڈ رولز 2021 کی بھی منظوری دے دی۔

 رولز کے تحت دہشتگردی میں شہید ہونیوالے صحافی کے لواحقین کے لیے 10لاکھ روپے، کسی بھی وجہ سے معذور ہونیوالے صحافی کو 2 لاکھ روپے مالی امداد دی جائیگی۔

 صحافیوں کے بچوں کی شادی کے خراجات کی مد میں 2لاکھ روپے گرانٹ دی جائے گی، یہ گرانٹ صرف ایک مرتبہ ملے گی۔

 ساٹھ سال کی عمر اور 30 سالہ تجربہ رکھنے والے صحافی کو ماہانہ 10ہزار وظیفہ،نوکری سے نکالے گئے بے روزگار صحافی کو 2ماہ تک 10ہزار روپے وظیفہ دیا جائیگا۔

 صحافی یا اسکے خاندان کے کسی فرد کی فوتگی کی صورت میں تدفین کے اخراجات کے طور پر 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

PSL

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنزسے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنزسے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 186 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا سکی۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ویل اسمیڈ نے 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ بلے بازی نہ کر سکا۔

پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے تین جب کہ سلمان ارشاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس جیت کے ساتھ پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 58، حسین طلعت نے 51، بین کٹنگ نے جارحانہ 36 اور محمد حارث نے 26 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 27 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

b26b5251-01bf-4d8f-b9f9-7d958a4f097e

پاکستانی فاؤنڈیشن کی طرف سے افغان عوام کے لیئے امدادی سامان فراہم

ضلع خیبر طورخم بارڈر پر طلحہ محمود فاونڈیشن نے افغانستان عوام کے لئے 8 ٹرک پر مشتمل امدادی سامان جو دو سو ٹن اشیاء خورد نوش پر مشتمل تھی پیکیج افغان حکام کے حوالے کر دی

طورخم بارڈر پر افغانستان عوام جو امدادی سامان حوالے کرنے کے موقع پر سینیٹر طلحہ محمود، جے یو آئی مرکزی رہنما الحاج شمس الدین آفریدی،کبیر خان، ایڈیشنل اے سی اشرف الدین، تحصیلدار طورخم غنچہ گل سمیت افغانستان امارات اسلامی حکام بھی موجود تھے،
اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان بھائیوں کو مشکل کی اس گھڑی میں اکیلے نہیں چھوڑینگے افغانستان کے عوام کے ساتھ ہمارے مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں افغان عوام کو غذائی قلت کا سامنا ہے مشکل کے اس گھڑی میں ہم انہیں اکیلے نہیں چھوڑینگے
افغانستان عوام کے لئے 8ٹرک امدادی سامان حوالے کرنے پر افغان امارات اسلامی کے حکام نے امدادی سامان دینے پر پاکستانی حکام اور سینیٹر طلحہ محمود کا خصوصی شکریہ ادا کیا.

WhatsApp-Image-2022-02-16-at-8.14.49-AM

صحافیوں کے مسائل، صوبائی کابینہ کا پیکج اور مزید اقدامات کی ضرورت

صوبائی کابینہ کے ایک حالیہ اجلاس کے دوران متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ ان میں خیبرپختونخوا جرنلسٹس ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ ز 2021 کی منظوری کا فیصلہ بھی شامل ہے جس کا مقصد صوبے کے صحافیوں کو معاشی تحفظ فراہم کرنا اور مشکلات سے دوچار صحافیوں کی مدد کرنا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بریفنگ میں بتایا کہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے صحافیوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ کسی بھی وجہ سے مکمل معذور ہونے والے صحافیوں کو 2 لاکھ روپے دیئے جائینگے۔

فیصلے کے مطابق جو صحافی 60 سال کی عمر تک پہنچ جائے اس کو ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا جبکہ تین ماہ سے زائد عرصے تک بے روزگار رہنے والوں کو بھی 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔  اسی طرح کسی صحافی یا اس کے قریبی رشتہ دار کی فوتگی کی صورت میں اس کے تدفین کے لیے 50 ہزار روپے بھی دیے جائیں گے۔

حکومت کے اس فیصلے کا صحافتی تنظیموں نے خیرمقدم کیا ہے تاہم انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا کے اداروں کو بھی صحافیوں، دیگر کارکنوں  کے حقوق کا تحفظ کرنے کا پابند بنایا جائے اور یہ کہ میڈیا کے اداروں کو دیے جانے والے سرکاری اشتہارات کو صحافیوں کے مراعات ،تنخواہوں اور دوسرے حقوق سے مشروط کیا جائے کیونکہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران جہاں متعدد اداروں کو بند کیا گیا اور بعد میں ڈاؤن سائزنگ کی گئی وہاں بعض اداروں نے سینکڑوں کارکنوں کی بقایا جات پر بھی خاموشی اختیار کرلی۔

سچی بات تو یہ ہے کہ خیبر پختونخوا کے مین سٹریم صحافیوں اور ان کے اداروں نے ہر دور میں جہاں حقیقت پسندانہ صحافت کو فروغ دیا وہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی انھوں نے نہ صرف کسی بھی دوسرے صوبے سے زیادہ قربانیاں دیں بلکہ انہوں نے دوطرفہ دباؤ اور مشکلات کے باوجود عوام اور اداروں کے درمیان پل کا کردار بھی ادا کیا۔ پشاور پریس کلب ملک کا وہ واحد پریس کلب ہے جس کو اس جنگ کے دوران خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم اتنی قربانیوں کا حکومتی سطح پر عملی شکل میں کوئی اعتراف نہیں کیا گیا۔

موجودہ حکومت نے پشاور کے صحافیوں کے لیے نئی میڈیا کالونی کا اعلان بھی کر رکھا ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر ان کو لیٹرز جاری کر کے کالونی  پر کام کا آغاز کیا جائے۔ اس کے علاوہ یہ بھی لازمی ہے کہ حکومت اپنی  ایڈورٹائزمنٹ پالیسی پر بھی نظر ثانی کرے کیونکہ یہ پالیسی میرٹ پر مبنی نہیں ہے اور اس میں عدم توازن پایا جاتا ہے بہرحال صوبائی کابینہ کا حالیہ اقدام قابل ستائش ہے۔