RTX6O9SY.JPG

سیاست سے پہلے ریاست

تحریر عماد خان

دنیا کے کسی بھی ملک کی سیاسی اورجغرافیائی خدوخال پرنظرڈالی جائے تواس سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی پہلی ترجیح اپنے ملک کی تحفظ،بقاء اوراستحکام کاہوناضروری ہے۔
ریاست کا وجودچارستون کا ایک مجموعہ ہے اوران چارستون کے مجموعی اتحاد کو ریاست کہاجاسکتاہے جن میں رقبہ،آبادی،حکومت اور خودمختاری(اقتداراعلی) شامل ہیں جب رقبہ میسرہوتواس میں آبادی کاہونابنیادی جزہے جب یہ دونوں دستیاب ہوجائے تو پھراس کیلئے حکومت کا ہونالازمی ہوجاناچایئے اوراسی حکومت کوچلانے کیلئے پھر ایک سربراہ کا ہونا انتہائی ضروری امرہے تاکہ وہ اس ریاست کو چلایاجائے اورملک کے تمام تر ادارے آئین وقانون کی روشنی میں اپنی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے سکے۔
ملک وقوم کیلئے اسکی پہلی ترجیح ریاست کی مضبوطی سے مشروط ہو جاناچائیے کیونکہ قوم کا وجود ریاست سے وابستہ ہے اگرریاست کا وجود ہوتوحکومتیں آنی جانی چیز ہے۔ اگر خدانخواستہ ریاست کاکوئی بھی ستون کمزور ہوجائے تو پھر ریاست کاوجود خطرے میں پڑجاتاہے اسلئے تمام مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے سیاسی،مذہبی،سماجی وسول سوسائٹی کے حضرات اپنی اپنی مفادات سے بالاتر ہوکر اپنی پہلی ترجیح ریاست کی مضبوطی پرمرتب کریں ریاست کی مضبوطی سے عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیداہونگی اور وہ اطمینان کیساتھ اپنی تمام ترتوجہ ریاست کے استحکام پرمرکوز رکھ سکیں گے۔
پاکستان کے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں بالغ النظری کامظاہرہ کریں اورکوئی ایساقدم نہ اُٹھائیں جس سے ریاست کونقصان پہنچنے کاخطرہ ہو۔
ریاست کی مثال ماں جیسی ہوتی ہے جب یہ مضبوط اورقائم ہو تو پھراس صورتحال میں سیاست،حکومت اوراختلاف رائے جیسے معاملات کو نمٹانا ریاست کے عظیم ترمفاد میں ہے۔
ریاست کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو یہ عہد کرناہوگا کہ اپنے ملک کی سالمیت اور اسکی مضبوطی کیلئے تمام تر کوششیں جاری رکھے گے کیونکہ ریاست کی مضبوطی میں ملک کی بقاء ہے جب ریاست مضبوط ہوگی تو سیاسی فضاء برقرار رہی گی جس سے جمہوری عمل اور ادارے بھی مضبوط ہونگے اور سیاسی طرز عمل پر عوام اپنے حکومتیں بھی منتخب کریگی اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔
سیاسی قوتیں اپنے درمیان سیاسی اختلافات کو ریاستی سطح تک لے جانے سے گریز کریں کیونکہ ان کی پارٹی اور سیاست کے تسلسل سے زیادہ ریاست ضروری ہے جب ریاست ہوگی تب انکی پارٹیاں قائم رہے گی ورنہ ریاست سے زیادہ کوئی بھی جیز سپریم نہیں۔

5cc0b72d-dd64-42b7-bbc7-04b14692c849

شمالی وزیرستان: فورسز کی کاروائی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع بویا کے علاقے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو “اہم اور انتہائی مطلوب” دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ علاقے میں گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران دو عسکریت پسند مارے گئے۔ ان کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے طور پر ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ یہ دونوں علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں سرگرمی سے ملوث تھے۔

8a2a04e8-abcd-4de8-bf5d-ce02b5b9c322

مردان: سی ٹی ڈی کاروائی میں دو دہشتگرد گرفتار

مردان۔: محکمہ انسداد دھشت گردی مردان ریجن کے اپریشنل سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر کارواٸی کرتے ھوٸے مردان ریجن کے ضلع مہمند میں تشکیل پانے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے انتہاٸی مطلوب دھشت گردوں افتحار،سمیع اللہ،عرفان،عصمت اللہ پسران سیف اللہ،فرہاد علی ولد عربستان،اشتیاق ولد افتحار اور عبدالرزاق ولد لعل الرحمن ساکنان راول کور یکہ غونڈ ضلع مہمند ایجنسی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد خودکش جیکٹ،دوعدد ھینڈ،چار عدد ھینڈگرنیڈ، چار عدد راکٹ لانچر گولے،ایک عدد کلاشنکوف،ایک  پستول سمیت میگزین وکارتوس برآمد کرلیے،انسداد دھشت گردی سکواڈ نے گرفتارخودکش بمباروں و دھشت گردوں کو نامعلوم تحقیقاتی مرکز منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

پارک

پشاور کے باسیوں کے لئے ایک اچھی خبر

وزیر اعلی محمود خان نے پشاور کے سب سے بڑے پارک گلستان ہزار خوانی کا افتتاح کردیا۔ ہزار خوانی میگا پارک 280 کنال رقبے پر مشتمل ہے۔پارک کے قیام پر 37 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

پارک میں سیر وتفریح کی ہر قسم کی سہولیات دستیاب ہیں۔ پارک سے علاقے کی 20 لاکھ سے زائد آبادی کو سیرو تفریح کی بہترین سہولیات فراہم ہونگی۔وزیر اعلی نے شیخ آباد گرلز ہائی سکول کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ منصوبہ تقریبا پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے شیخ آباد گرلز ہائی سکول کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ منصوبہ تقریبا پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزار خوانی پارک کا قیام صوبائی حکومت کا پشاور کی عوام کے لیے ایک تحفہ ہےاس پارک کے قیام سے پشاور شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا.ہزار خوانی پارک میں فیملیز کے لیے الگ دن مقرر  کریں گے

dwaa

جنوبی وزیرستان: 23 مئی پولیو مہم کے لیئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

وانا۔۔ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں 23 مئی کو ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ پولیو کی جانب سے تحصیل سطح پر کارنرمیٹنگز کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف پولیس تھانوں کے SHOs نے ڈی پی او خانزیب مہمند کے ہدایت پر شرکت کو یقنی بنائی ہیں ۔
محکمہ پولیو کے اعلیٰ اہلکاروں نے واضع کردیا کہ پچھلے سالوں جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا میں ریفیوزل کیسز ذیادہ سامنے ارہے تھے اور پولیو ٹیموں میں بعض اہلکاروں نے سرکاری اہلکاروں کے بچوں کی انگلیوں پر صرف نشان لگاتے تھے اس بار کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائیگی ۔محکمہ صحت کے مطابق اس بار سکیورٹی کے حوالے سے صورت حال ناگفتہ ہے پولیس کی تعاون درکار ہیں ۔
دوسری جانب سکیورٹی کے حوالے سے پولیس تھانہ رغزائی کے ایڈیشنل ایس ایچ او سیف الله وزیر اور انگوراڈہ تھانہ کے انچارج زبیح الله نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈی پی او ساوٴتھ وزیرستان خانزیب خان مہمند کے ہدایت کے مطابق 23 مئی کو ہونے والی پولیو مہم میں پولیو ٹیموں کو فل پروف سکیورٹی دینگے اور انکاری والدین کے خلاف بروقت کاروائی کرینگے انھوں نے کہاکہ ہر پولیو ٹیم کے ساتھ دو/دو پولیس اہلکار بطور سکیورٹی گارڈ دیئے جائینگے انچارج انگوراڈہ زبیح الله نے مذید کہاکہ پولیو مہم کو ثبوتاژ کرنے کی مد میں کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی ۔