Impact of educational institutes' closure

جنوبی وزیرستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلۓ پاک فوج کا بڑا قدم

قوم کی بیٹیوں کے خوابوں کی تکمیل کی طرف ایک اور قدم ۔ پڑھے گا وزیرستان کو بنے کا خوشحال پاکستان, کوٹ کٹ ، ٹانک جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو تعمیر نو اور بحالی کے بعد فعال کر دیا گیا ہے. قیام امن کے بعد علاقے میں موجود سکولوں کی تعمیر نو اور بحالی کیلۓ پاک فوج نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کۓ. گرلز سکول کی بحالی کے کام کے بعد تمام تر سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے تاکہ قوم کی یہ بیٹیاں کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھے.

سکول میں اس وقت قابل اساتذہ کے زیرنگرانی ۹۰ طالبات تعلیم کے زیور سے بہرومند ہو رہی ہے. پاک فوج نے بچیوں کے حوصلہ افزائی کیلۓ مفت کتابیں ، سکول بیگز ، اور اسٹیشنری کا سامان تقسیم کیا. سکول کی تعمیر نو اور فعالی پر خصوصاً بچیوں اور علاقے کے لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا.

Peshawar region trials completed for inter-regional volleyball tournament

انٹر ریجنل والی بال ٹورنامنٹ کیلئے پشاور ریجن کے ٹرائلز مکمل

انٹر ریجنل خیبرپختونخوا والی بال ٹورنامنٹ کے لئے پشاور ریجن کے ٹرائلز مکمل ہوگئے، ٹرائلز پشاور سپورٹس کمپلیکس کے پی ایس بی ہال میں منعقد ہوئے جس میں ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ،خیبراور ضلع مہمند کے بیس سال سے کم عمرکے کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور ذاکر اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاک آرمی اور صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے باہمی اشتراک سے والی بال ٹیلنٹ ہنٹ کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس میں قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے تمام ریجن سے ٹیمیں شرکت کرینگی۔ اس سلسلے میں پشاور ریجن کے ٹرائلز کا انعقاد کیاگیا جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا اس موقع پر صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے صدر خالد وقار چمکنی، ڈائریکٹر سپورٹس میر بشیر کے زیر نگرانی ٹرائلز منعقد ہوئے پشاور ریجن کے ٹیم منیجر کاشف فرحان اور کوچ ہدایت اللہ ہونگے۔

Operations by security forces and repatriation of refugees

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں اور مہاجرین کی واپسی کا عمل

عقیل یوسفزئی
سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان بالخصوص خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں حملہ آور قوتوں کے خلاف نہ صرف یہ کہ کارروائیوں میں تیزی آئی ہے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر افسران سمیت جوان بھی شہید ہورہے ہیں. گزشتہ چار روز کے دوران پاکستان کے 3 صوبوں میں تقریباً 11 حملے کئے گئے جن میں پسنی، میانوالی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بڑے حملے بھی شامل ہیں. اسی طرح سیکورٹی فورسز نے جہاں نصب درجن کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد اہم کمانڈرز سمیت مطوب افراد ہلاک کئے وہاں متعدد حملے پیشگی اطلاعات کی بنیاد پر ناکام بھی بنائے.
اس ضمن میں میانوالی کی مثال دی جاسکتی ہے جہاں سیکورٹی فورسز نے ایئرپورٹ پر ہونے والے ایک خطرناک نوعیت کے بڑے حملے کو ناکام بنایا وہاں 9 دہشتگردوں کو ٹھکانے بھی لگایا. بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں مسلسل سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری ہیں.
اس ضمن میں ایک واقعہ ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں پیش آیا جہاں پیر کے روز فورسز کی ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا. اس کارروائی کے دوران فورسز نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت پیچیدہ حالات میں آپریشن کو سرانجام دیا جس کے نتیجے میں ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید ہوئے. اس آپریشن میں شہید ہونے والے 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر اسلام آباد کے رہائشی تھے اور ان کے والد بریگیڈیئر حیدر بھی پاک فوج میں خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں. آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی فوج اور دیگر سیکورٹی ادارے دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی.
دوسری جانب حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ چند روز کے دوران تقریباً 2 لاکھ 12 ہزار افغان مہاجرین واپس چلے گئے ہیں. انتظامات کو بڑی حد تک اس کے باوجود تسلی بخش قرار دیا جاسکتا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کافی زیادہ ہیں اور بعض شکایات کا نہ صرف نوٹس لیا گیا ہے بلکہ سہولیات کی فراہمی میں مسلسل اضافہ بھی کیا جارہا ہے.

A special health clinic has been established for the transit camp established for the return of Afghan residents at the Torkham border

طورخم بارڈر پر افغان باشندوں کی واپسی کیلئے قائم ٹرانزٹ کیمپس کیلئے خصوصی ہیلتھ کلینک قائم

ہیلتھ کلینک میں ڈی ایچ او کی زیر نگرانی افغان باشندوں کو صحت کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ۔ ترجمان ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کیمطا بق  پچھلے سات دنوں میں 1 ہزار سے زائد افغان باشندوں کا میڈیکل چیک اپ ہوا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر لنڈی کوتل ہسپتال کو اب تک 45 افغان باشندوں کو مزید تشخیص کیلئے ریفر کیا گیا ہے ۔ تمام افغان باشندوں کو صحت کی مفت دیکھ بھال اور ادویات مہیا کی جارہی ہیں

Regional Passport Office established at Jamrud

جمرود میں ریجنل پاسپورٹ آفس قائم

ضلع خیبر کے جمرود تحصیل میں ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے جانب سے پہلی بار ریجنل پاسپورٹ آفس کھول دیا گیا ہے۔

 محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق ضلع خیبر میں ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے جانب سے جمرود میں ریجنل پاسپورٹ آفس کھول دیا گیا ہے جہاں پر اب ضلع خیبر کے عوام پشاور جانے کی بجائے اپنے ہی ضلع میں نیا پاسپورٹ بناسکے گے اور اپنے پاسپورٹ کی ری نیول کرسکے گے۔جمرود بائی پاس کے قریب ریجنل پاسپورٹ آفس قائم کیا گیا ہے جس پر ضلع خیبر کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ پاسپورٹ آفس کے ساتھ جلد سے جلد بنک برانچ یا کاونٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے تاکہ پاسپورٹ بنانے والوں کو پاسپورٹ فیس جمع کرنے کے لئے دور جانے کی بجائے پاسپورٹ آفس میں ہی فیس جمع کرسکے اور عوام سہولت ہو۔

ریجنل پاسپورٹ آفس جمرود انتظامیہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ بنک کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور جلد ہی جمرود پاسپورٹ آفس میں بنک کاونٹر کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جمرود بائی پاس کے قریب ٹرائی بیس پر ریجنل پاسپورٹ آفس کھول دیا گیا ہے جہاں پر عوام کو نیا پاسپورٹ بنانے اور پاسپورٹ کی ری نیول کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور جلد ہی اس پاسپورٹ آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔

Commencement of Abbottabad Commets University Abbottabad Sports Gala

ایبٹ آباد کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد سپورٹس گالا کا آغاز

ایبٹ آباد میں قائم کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں سٹوڈنٹس ویک 2023 کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام،ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ تھے۔ تقریب میں،فکلیٹی،سٹاف سمیت طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور اس کے نوجوانوں کے ذہنی ارتقا کا اندازہ وہاں کی تعلیمی حالت سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ تعلیم صرف درسی کتب اور لیکچر تک محدود نہیں، بلکہ ہم نصابی سرگرمیاں بھی اس کا حصہ ہوتی ہیں، جن سے طلباء کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی نشوونما ہو تی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی  ہوئی ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی  ایبٹ آباد  کی دھرتی پر ایک ایسا ادارہ موجود ہے جو بین الاقوامی طرزِ تعلیم کی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ کھیل جسمانی تندرستی کو فروغ دینے ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا کرتے ھیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ  نے کہا کہ کیھل اور تعلیم کا چولی دامن کا ساتھ ھے۔ھم چاہتے ھیں کہ ھمارے نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ انکی ان کی صلاحیتیں مزید نکھر سکیں۔ ثقافت اور رہن سہن کسی بھی قوم کا سرمایہ ہے اور اس کی حفاظت بھی اسی قوم کی ذمہ داری ہے۔کامسیٹس یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں ہوتا ہے۔ یہاں پر نہ صرف پورے ملک سے طلباء زیر تعلیم ہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی زیر تعلیم ہیں۔ یہ وہ صلاحیتیں ہوتی ہیں جو نوجوان کی شخصیت و کردار کو مضبوط کرتی ہیں۔طلبا اسکول،کالج میں تقریری مقابلوں میں حصہ لے کر مستقبل کے اچھی مقرر بن سکتے ہیں اور سیاست دان یا معاشرے کا مفید کارآمد ترجمان بن کر معاشرے کے پیچیدہ مسائل کے لئے آواز بھی بلند کر سکتے ہیں۔سٹوڈنٹ سوسائیٹیز نے ہفتہ بھر جاری رہنے والی کھیلوں اور دیگر تقریبات میں بھرپور حصہ لیں گے۔تاریخ بہادری، شجاعت اور محبت و امن کا درس دیتی ہے۔ تقریب کے آخر میں کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے مہمانِ خصوصی کمشنر ظہیر السلام کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Commencement of Abbottabad Commets University Abbottabad Sports Gala

بائیکاٹ کے باعث 50 فیصد اسرائیلی اشیاء کی خرید و فروخت بند

غزہ میں جاری ظلم و ستم کے خلاف پشاور میں اسرائیلی منصوعات کی بائیکاٹ کے دوران 50فیصد اشیاء کی خرید و فروخت بند ہو گئی ہیں۔ اسرائیلی منصوعات کے اٹھارہ اشیاء کے 50فیصد تک خرید و فروخت میں کمی کے باعث کروڑوں روپے کے نقصانات ہو چکے ہیں۔ پاکستان بزنس فورم کے سینئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل کے مطابق ایک مہینے کے دوران اسرائیلی منصوعات کے اٹھارہ سے زائد اشیاء کی خرید و فروخت میں 50فیصد تک کی کمی ہو گئی ہے۔ پاکستان بزنس فورم اور جماعت اسلامی یوتھ کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے دوران تاجروں، شہریوں کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کی اٹھارہ سے زائد اشیاء کی خرید و فروخت بند کی ہے اور اب تک 50فیصدتک کی کمی ہو ئی ہے۔

اب تک غزہ میں 9ہزار افراد کی شہادت ہو چکی ہے۔غزہ میں جاری جنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔پاکستان بزنس فورم اور جماعت اسلامی یوتھ کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لئے اشیائے خوردونوش، پانی، سمیت دیگر اشیاء کی فراہمی شروع کی گئی ہے سینٹر مشتاق احمدامدادی سامان لیکر پہنچ گئے ہیں۔

Evacuation of foreigners living illegally in Pakistan continues

پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلاء جاری

حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن کے بعد پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم باشندے طورخم کے راستے افغانستان واپس جا رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں لنڈی کوتل میں ٹرانزٹ کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں پر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے کوائف اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد واپس اپنے ملکوں کو بھیجا جا رہا ہے۔کیمپ میں غیر ملکیوں کے لئے تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ انہیں باعزت طریقہ سے واپس اپنے ملک بھیجا جائے۔

کیمپ میں غیر قانونی افغان باشندوں کی آمد کے بعد نادرہ کے اہلکار بائیومیٹرک کے ذریعہ خاندان کے سربراہ کے کوائف جمع کرتے ہیں، جس کے بعد کسٹمز کے متعین اہلکار ضروری کاروائی مکمل کرتے ہیں، جس کے لئے کسٹمز کی خواتین اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔

کسٹمز کی جانب سے مکمل تلاشی کے بعد غیر قانونی افغان شہریوں کو ایف آئی اے کے تعینات اہلکاروں کے پاس بھیجا جاتا ہے جہاں پر ان کی مکمل کاغذی کاروائی مکمل کی جاتی ہے۔تمام ضروری قانونی کاروائ کے بعد ان غیر ملکیوں کو گورنمنٹ کی جانب سے مہیا کی گئی  سپیشل گاڑیوں میں طورخم بارڈر پر دوبارہ ضروری قانونی کاروائی مکمل کر کے افغانستان بھجوایا جاتا ہے۔غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے پاکستان میں قیام کے بعد اپنا گھریلو سامان بھی ٹرکوں اور کنٹینز میں افغانستان منتقل کر رہے ہیں۔ جس کے لئے یہ تمام سامان بھی طورخم بارڈر پر قائم ٹرمینل پر ایک سپیشل سکینر کے ذریعہ چیک کیا جاتا ہے۔ سامان کی مکمل تلاشی کے بعد گاڑی کو طورخم بارڈر سے افغانستان بھجوایا جاتا ہے۔حکومت پاکستان، پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر ادارے غیر ملکیوں کی باعزت واپسی کے لئے سرگرم ہیں اور تمام غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کی واپس تک مصروف عمل رہیں گے۔

Establishment of Women Vocational Training Center in Miran Shah

میران شاہ میں وومن ووکیشینل ٹریننگ سنٹر کا قیام

شمالی وزیرستان کے تحصیل میران شاہ میں خواتین کو بلاصلاحیت، ہنرمند اور بااختیار بنانے کیلۓ وومن ووکیشنل ٹریننگ کے ڈی جی سکلز پروگرام میں مختلف کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس سنٹر میں اس وقت ایک سو پانچ (105) خواتین مختلف کورسز جیسے دستکاری اور سلائی کڑاہی میں (25) ، امبرایڈی (25) ، ٹلرنگ (25)، اور کمپیوٹر (30)کے کورسز میں حصہ لے رہی ہے۔خواتین کو جدید ترین ہنر سے آراستہ کرنے کیلۓ تمام تر وسائل بروۓ کار لاۓ جا رہے ہے۔ کورسز میں کامیاب خواتین کو ورچول یونیورسٹی سے فری لانسنگ ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، کمیونیکیشن اور سوفٹ سکلز اور کرییٹو رائٹنگ میں سرٹیفیکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔کورسز میں حصہ لینے والی خواتین سے گھر کی دستک پر اس تربیتی کورسز سے فائدہ اٹھاتے ہوۓ مختلف قسم کے کام کاج کے نمونے بھی تیار کۓ ہے۔شمالی وزیرستان کے خواتین اور بالخصوص علاقے کے مشران نے پاک فوج کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

The Election Commission has compiled a list of polling staff

الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کی فہرست مرتب کر لی

‏الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست مرتب کر لی۔ کمیشن کے مطابق ملک بھر میں کل 10,7361 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔ پنجاب میں 54,706 پریذائیڈنگ افسران، 310,968 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 160,445 پولنگ سٹاف کو الیکشن ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر 526,123 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔ سندھ میں 20,315 پریذائیڈنگ افسران، 162,523 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 81,262 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا۔ جس سے صوبے میں افسران کی کل تعداد 264,100 ہو جائے گی۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں 16,525 پریذائیڈنگ افسران، 100,085 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 50,045 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا جس سے مجموعی طور پر 166,655 افسران ہوں گے۔  الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر 50,491 افسران کو نامزد کیا جائے گا جن میں 5,266 پریذائیڈنگ افسران، 30,150 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 15,075 پولنگ عملہ شامل ہیں۔