ایبٹ آباد میں قائم کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں سٹوڈنٹس ویک 2023 کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام،ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ تھے۔ تقریب میں،فکلیٹی،سٹاف سمیت طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور اس کے نوجوانوں کے ذہنی ارتقا کا اندازہ وہاں کی تعلیمی حالت سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ تعلیم صرف درسی کتب اور لیکچر تک محدود نہیں، بلکہ ہم نصابی سرگرمیاں بھی اس کا حصہ ہوتی ہیں، جن سے طلباء کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی نشوونما ہو تی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کی دھرتی پر ایک ایسا ادارہ موجود ہے جو بین الاقوامی طرزِ تعلیم کی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ کھیل جسمانی تندرستی کو فروغ دینے ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا کرتے ھیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے کہا کہ کیھل اور تعلیم کا چولی دامن کا ساتھ ھے۔ھم چاہتے ھیں کہ ھمارے نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ انکی ان کی صلاحیتیں مزید نکھر سکیں۔ ثقافت اور رہن سہن کسی بھی قوم کا سرمایہ ہے اور اس کی حفاظت بھی اسی قوم کی ذمہ داری ہے۔کامسیٹس یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں ہوتا ہے۔ یہاں پر نہ صرف پورے ملک سے طلباء زیر تعلیم ہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی زیر تعلیم ہیں۔ یہ وہ صلاحیتیں ہوتی ہیں جو نوجوان کی شخصیت و کردار کو مضبوط کرتی ہیں۔طلبا اسکول،کالج میں تقریری مقابلوں میں حصہ لے کر مستقبل کے اچھی مقرر بن سکتے ہیں اور سیاست دان یا معاشرے کا مفید کارآمد ترجمان بن کر معاشرے کے پیچیدہ مسائل کے لئے آواز بھی بلند کر سکتے ہیں۔سٹوڈنٹ سوسائیٹیز نے ہفتہ بھر جاری رہنے والی کھیلوں اور دیگر تقریبات میں بھرپور حصہ لیں گے۔تاریخ بہادری، شجاعت اور محبت و امن کا درس دیتی ہے۔ تقریب کے آخر میں کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے مہمانِ خصوصی کمشنر ظہیر السلام کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔